وزیراعظم کے زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس، آرمی چیف کی شرکت

168

 

وزیراعظم شہبازشریف کے زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا، آرمی چیف، وزرائے اعلیٰ، متعلقہ صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور انسپکٹر جنرلز آف پولیس نے شرکت کی۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والے معصوم شہریوں پر ہونے والے گھناوٴنے حملے کو زیر غور لایا گیا۔

وزیر اعظم نے حملے کے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور کہا کہ اس وحشیانہ فعل کے مرتکب افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔

وزیراعظم نے کہا دہشت گردی ایک بین الاقوامی خطرہ ہے جسے پاکستان کے دشمنوں نے پاکستان کی ترقی کو روکنے کے لیے آلہ کار بنایا ہےکرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان بھائی چارے کے پائیدار رشتے پر زور دیا پوری قوم چینی جانوں کے ضیاع پر غم زدہ ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم نے پاکستان کے مخالفین کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف لڑیں گے۔

آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں نے ایک بار پھر ریاست اور پاکستانی عوام کی لچک اور حوصلے کو کم سمجھا ہے۔ ہم دہشت گردی سے اس وقت تک لڑیں گے جب تک پاکستان، اس کے عوام اور ان کے مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والے ہر دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔