چین نے ماحولیاتی نگرانی کیلئے نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

639

تائی یوان: چین نے شمالی صوبے شنشی میں واقع تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیجا۔

تفصیلات کے مطابق یون ہائی-3 02 سیٹلائٹ لے کر خلا میں جانے والے لانگ مارچ-6 راکٹ کا ایک ترمیم شدہ ورژن صبح 6 بج کر 51 منٹ (بیجنگ وقت) پرروانہ ہوا۔

سیٹلائٹ طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا ہے اور اسے فضا اور سمندری ماحول کے سروے، خلائی ماحول کی نگرانی، آفات سے بچائو اور کمی سمیت سائنسی تجربات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹ کا 514 واں مشن تھا۔