چینی سفارتخانے کی شانگلہ خودکش حملے کی مذمت ، پاکستان سے تحقیقات کا مطالبہ

649
demands investigation

اسلام آباد: چینی سفارتخانے نے شانگلہ خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حملے کی مکمل تحقیقات کریں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ترجمان چینی سفارتخانے نے کہاکہ چینی سفارت خانہ اور قونصل خانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد حملے میں دونوں ملکوں کے متاثرین سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔

چینی سفارت خانے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حکام حملے کی مکمل تحقیقات کریں۔چینی سفارت خانے نے کہا ہیکہ پاکستان میں چینی شہری اور کمپنیاں مقامی سکیورٹی صورتحال پر گہری توجہ رکھیں۔