جماعت اسلامی کے رہنمائوں پر مقدمات قائم کرنے کی مذمت

1825
Condemnation cases

لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے ڈی چوک اسلام آباد میں غزہ کے مظلومین کے حق میں دھرنا دینے کی پاداش میں انتظامیہ کی جانب سے جماعت اسلامی کے رہنماوں پر مقدمات قائم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

محمد جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ ایک طرف اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر بدترین ظلم کر رہا ہے ، نسل کشی کی جارہی ہے تو دوسری طرف حکومت ان کی آواز اٹھانے کے جرم میں مقدمات قائم کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد منظور کرنا محض ایک کاغذی کارروائی ہے اس سے قبل عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی روکنے کا عبوری حکم بھی کام نہیں آیا ۔اسرائیل عملی طور پر عالمی برادری کی حمایت کھو چکا ہے مگر اس کے باوجود رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی شدید بمباری جاری رکھے ہوئے ہے ۔یہودی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔