شانگلہ: گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

264

شانگلہ: خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں خودکش حملے کے نتیجے میں پانچ چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چینی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں کے علاوہ ان کا ایک پاکستانی ڈرائیور بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ گاڑی پر حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

ڈی آئی جی کے مطابق گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی، چینی انجنیئرز اسلام آباد سے داسوکیمپ میں جا رہے تھے۔

ڈی آئی جی نے مزید کہا ہے کہ واقے کی تحقیقات کی جارہی ہے، واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔