بھارت میں مسلمان دشمنی جاری، تہوار کے موقع پر مساجد کو ڈھانپ دیا

237

اترپردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہولی کے تہوار پر نکالے جانے والے جلوس سے پہلے ہی 9مساجد کو پلاسٹک کی چادروں اور ترپالوں سے ڈھانپ دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ایسا صرف کشیدگی کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، اترپردیش کے 2اضلاع علی گڑھ اور سنبھل کی مساجد کو پلاسٹک کی چادروں سے ڈھانپا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت میں ایک بائیک سوار کو روک کر ہندوؤں نے اس پر رنگ پھینکا تھا، موٹر بائیک پر 2خواتین بھی سوار تھیں ، جن کو دکھے دیے گئے اور رنگ اور کیچڑ والا پانی پھینکا گیا، جس پر بھارت کی نامور اداکارہ نے ہندوؤں کی جہالت پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔