ٹیکس چوروں اور نادہندگان کے خلاف سخت ہنگامی اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم

167

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ٹیکس چوروں اور نادہندگان کے خلاف سخت ہنگامیا قدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کےی مطابق وزیراعظم کی صدارت میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے سلسلے میں جائزہ اجلاس ہوا، جس میں چینی، سیمنٹ، کھاد دیگر شعبوں میں پہلے سے لگے خودکار ٹیکس نظام اسے مکمل طور پر فعال کرنے میں درپیش رکاوٹوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں تمباکو کی 14 بڑی فیکٹریوں میں یہ نظام پہلے سے مکل کام کررہا ہے لیکن 12 فیکٹریوں میں یہ نظام نہ لگائے جانے کی وجہ سے انہیں سیل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کھاد کی تمام صنعتوں میں بھی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل طور پر فعال ہے۔

اجلاس یں بتایا گیا کہ مزید یہ کہ چینی اور سیمنٹ کے کارخانوں میں سسٹم کے اطلاق میں تکنیکی رکاوٹوں کا سامنا ہے جنکو دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے گوداموں پر چھاپہ مارا جارہا ہے، وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس ضمن میں ایف بی آر کی معاونت کریں۔

وزیرِ اعظم نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی راہ مین حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور ذمہ داران کے تعین کیلئے انکوائری کمیٹی کے قیام کی ہدایت کر دی۔