حکومت کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکا سے استثنیٰ مانگنے کا فیصلہ

305
gas pipeline project

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کے خلاف استثنیٰ کی درخواست کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ نگران حکومت نے امریکی پابندیوں کےخلاف درخواست دائر کرنے کا پلان مؤخرکیاتھا۔ درخواست دائرکرنے کا پلان جیوپولیٹیکل صورتحال کے باعث مؤخرکیا گیا تھا اور منسٹریل اوورسائٹ کمیٹی نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق فیصلے کیے تھے۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک کا کہنا تھاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کے خلاف استثنیٰ مانگیں گے اور پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی پابندیوں کےخلاف سیاسی وتکنیکی دلائل دیکر استثنیٰ لینے کی کوشش کریں گے اور اس کیلئے بھرپور لابنگ کریں گے، گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیرجلد شروع کریں گے۔