کے پی کے میں صدرمملکت، وزیر اعلیٰ پنجاب اور نواز شریف پر درج ایف آئی آر کی تفصیلات منظر عام پر

470
themselves become

پشاور:خیبرپختونخواہ ( کے پی کے) میں صدرمملکت آصف زرداری، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف پر درج آئی آر کی تفصیلات منظر عام پر  آگئیں، تینوں پر 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا اور ایف آئی آر ڈی آئی خان کے تھانہ کینٹ میں درج ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ 2022 میں درج ایف آئی آر کو سیل کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں غداری کے مقدمات شامل ہیں، ایف آئی آر پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں درج کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے گزشتہ دنوں مریم نواز، نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف درج مقدمے میں  پولیس بھیجنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وفاق اور پنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے تو ہم دیکھتے ہیں یہ کیسے حکومت چلاتے ہیں؟پنجاب حکومت ہمیں دھمکیاں دینے سے اجتناب کریں ایسا نہ ہو کہ آپ کے گھر پولیس بھیج دیں۔