صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

290

اسلام آباد: صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کے خلاف از خود نوٹس کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے روسٹر جاری کردیا، جس کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر سربراہی 3 رکنی بینچ 25 مارچ پیر کے روز صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔

رجسٹرار کی جانب سے جاری روسٹر میں بتایا گیا ہے کہ از خود نوٹس کیس کی سماعت مقرر کیے جانے کے بعد فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔