وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ روس میں کنسرٹ ہال پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے روسی دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ ہال پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ روسی دارالحکومت ماسکو میں دہشت گردوں نے ایک کنسرٹ ہال میں فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کرکے 115 افراد کو ہلاک اور 140 زخمی کردیا۔روس کے چیف سیکورٹی آفیسر نے روسی صدر پوٹن کو بریفنگ میں بتایا کہ حملے میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ 7 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔