امبانی جیسی شادی پاکستان میں ہوتی تو پہلی مبارکباد نیب کی آتی: گورنر سندھ 

260

کامران ٹیسوری نے کہا کہ امبانی جیسی شادی پاکستان میں ہوتی تو پہلی مبارکباد نیب کی اور دوسری ایف بی آر کی آتی۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ  کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام عمل میں آچکا ہے۔ پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر 100 منزلہ عمارتیں بنوائیں گے، خواہش ہے پاکستانی بزنس مین کمیونٹی کو بلیو بُک میں اعلیٰ درجہ ملے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ کی جانب سے معاشی بحران میں اس طرح کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ کراچی کے بعد سندھ کے دیگر اضلاع میں آئی ٹی کورسز شروع کرنے جارہے ہیں، تقریباً 25 لاکھ افراد آن لائن اور آن سائٹ کورسز کریں گے۔ بزنس کمیونٹی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتی ہے اس کیلئے انہیں اہمیت دینا ہوگی۔