کراچی میں خسرے کے کیسز میں اضافہ ہونے سے شرح معمول سے 50 فیصد زائد ہوگئی۔
سیکریٹری جنرل پیڈیٹرک ایسوسی ایشن ڈاکٹر خالد شفیع کے مطابق خسرہ ایک بچے سے دوسرے بچے میں فوری طور پر منتقل ہوتا ہے ، خسرے کا شمار جان لیوا بیماریوں میں ہوتا ہے۔
ڈاکٹر خالد شفیع کے مطابق 2023ء میں بچوں میں خسرے کے 36 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ، پاکستان میں تقریباً 30 فیصد سے زائد لوگ ویکسینیشن سے دور ہیں ،ویکسینیشن نہ کرانے کی صورت میں پیچیدگیاں بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے ۔