اسلام آباد : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 70 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔
وزارت اقتصادی امور کے اعلامیہ کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے وفد نے وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی۔سعودی وفد کی قیادت سلطان بن عبدالرحمن المرشد نے کی، جس کے بعد 48 میگاواٹ کے شونٹر ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر دستخط کیے گئے۔ منصوبے پر 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔
رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ 22 میگاواٹ کے جاگراں فور ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھی دستخط کیے گئے، جس پر 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔سیکریٹری اقتصادی امور اور چیف ایگزیکٹو افسر ایس ایف ڈی نے مالیاتی معاہدوں پر دستخط کیے۔