مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ جائیں گے: فیصل جاوید

190

 

فیصل جاوید نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ جائیں گے۔

 پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر پارٹیاں لے رہی ہیں۔ مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ آنے کے بعد اگلے فورم پر جائیں گے

ان کا کہنا ہے کہ جن کو عوام نے مسترد کیا ان کو کیسے یہ نشستیں دی جا سکتی ہیں؟

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ مجھ پر بے بنیاد اعتراضات تھے، پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار دیے جائیں گے۔