کراچی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ لو سے پہلے امریکا میں تعین پاکستانی سفیر اسد مجید نے بھی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کے سائفر کے بیان کو جھوٹا قرار دیا تھا، عمران خان نے اپنی سیاست بچانے کیلیے سائفر کا ڈرامہ رچا تھا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کوتباہ اور پاکستان کا چہرہ مسخ کرنے کیلیے لابسٹ ہائر کیے، 2018 کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، جس کے لیے الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کی گئی تھی، جس پر عالمی اداروں نے اپنی رپورٹس میں بھی تذکرہ کیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ 2018 کا الیکشن جیتنے کے لیے پیپلز پارٹی کے لوگوں کو خرید کر پی ٹی آئی میں ضم کیا گیا، 2018 میں بھی آزاد امیدواروں کو کھڑا کرکے خریدا گیا تھا، الیکشن ہارنے کے بعد شور مچارہےہیں۔