مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں موسم بہار کے دوران 60 ہزار سائٹس پر 18 ملین پودے لگائیں گے۔
جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سول سوسائٹی، جنگلی حیات کے تحفظ کے ادارے، میڈیا، تنظیمیں شجرکار مہم کا حصہ بنیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج جلو فارسٹ پارک میں 35 ہزار پودوں کی شجرکاری ہوگی۔
سینئرصوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے پی ایچ اے اور محکمہ جنگلات نے اسٹالز لگادیے ہیں، اسٹالز سے مفت پودے لیں اور شجرکاری کریں۔