گندم کی خریداری پالیسی کا اعلان کیا جائے،  کسان بورڈ پاکستان کا مطالبہ

339

فیصل آباد:کسان بورڈپاکستان کے مرکزی صدرسردارظفرحسین خان نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پرگندم کی خریداری پالیسی کااعلان کیاجائے، حکومت خود بھی گندم خریدے اور فلور ملوں کو خریداری کی اجازت دے تاکہ مسابقت کے فضا میں کسان کو بہتر معاوضہ مل سکے۔

کسان بورڈپاکستان کے مرکزی صدر نے کہاکہ  فلور ملیں کسان سے کھیت سے گندم اٹھائیں، ملک میں زرعی ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے زراعت کے لیے کسانوں کے نمائندوں کی مشاورت سے زرعی پالیسی کا اعلان کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ گندم کی کٹائی سر پر آن پہنچی ہے مگرحکومت کوئی واضع پالیسی کا اعلان نہیں کر سکی،باردانہ کی تقسیم اور سرکاری خرید کے سلسلہ میں ایک بار پھر کسانوں سے ہاتھ کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، کسانوں سے گندم کاایک ایک دانہ خریدنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔