وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار لندن سے برسلز پہنچ گئے۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار برسلز میں پہلی جوہری توانائی سمٹ سے خطاب کریں گے۔
برسلز میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔
لندن میں ایک روزہ قیام اور سرکاری مصروفیات کے بعد وزیرِ خارجہ برسلز پہنچے ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے برسلز میں ہونے والی نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ میں اسحاق ڈار کو پاکستان کی نمائندگی کے لیے نامزد کیا ہے۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 19 مارچ کو اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر برطانیہ روانہ ہوئے تھے۔