چین کی غزہ کو انسانی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری

260

قاہرہ:مصر میں چینی سفارت خانے نے  کہا ہے کہ چینی حکومت غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کے خاتمے کیلیے فلسطین کو انسانی امداد فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر میں موجود چینی سفیر نے کہاکہ  چین نے غزہ کو نقد امداد کی ایک کھیپ فراہم کی ہے اور اس وقت مصر کے راستے انکلیو میں خوراک، طبی سامان اور دیگر ضروری انسانی امداد کی دو کھیپیں مزید فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے دوران غزہ کی پٹی کو خوراک کی فراہمی کے لیے کوششیں تیز کر رہا ہے، اس سلسلے میں چاول کی چینی امداد 28 مارچ کو مصر کی پورٹ سعید پہنچے گی اور پھر اسے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی تک پہنچایا جائے گا۔