آرمی چیف کی وزیراعظم  سے ملاقات ، دورہ سعودی عرب پر تبادلہ خیال

343

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی،  ملاقات میں پاک فوج کے آپریشنل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ذرائع نے بتایا کہ سی او اے ایس جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق وہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے مملکت کے سرکاری دورے کے دوران ان سے ملاقات کی۔

ولی عہد شہزادہ سلمان نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب مستقبل میں بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود، چیف آف جنرل اسٹاف سعودی آرمڈ فورسز جنرل فیاض بن حمید الرویلی، سعودی معاون وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللہ العتیبی اور دیگر اعلیٰ فوجیوں سے بھی ملاقات کی۔