شنگھائی:امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے سی ای او ٹم کک نے چینی مارکیٹ کے لئے کمپنی کے طویل مدتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ٹِم نے شنگھائی کے اپنے دورے کے دوران کہا کہ دنیا کی سپلائی چینز میں کوئی بھی ہمارے لئے چین سے زیادہ اہم نہیں ہے، ایپل اپنے چینی سپلائی چین کے شراکت داروں کے ساتھ اپنا طویل مدتی تعاون مضبوط بنائے گا اور باہمی مفید نتائج کے لئے ماحول دوست اور اسمارٹ پیداوار پر ان کے ساتھ ملکر کام کرے گا۔
ٹم کا یہ دورہ شنگھائی میں ایپل کے ایک نئے فلیگ شپ اسٹور کے افتتاح کے موقع پر ہوا ہے جو عالمی سطح پر کمپنی کا دوسرا سب سے بڑا ریٹیل اسٹور ہے ایپل نے بی وائی ڈی، لینس ٹیکنالوجی اور شین ژین ایورون پریسیشن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ جیسے چینی سپلائرز کے ساتھ ایک شیئرنگ سیشن کیا۔