عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار کو مریم نواز سے معافی مانگنی چاہیے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کے بعد شاندانہ گلزار بھی اپنے بیان سے مکر گئی ہیں، شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار اپنے لیڈر کی طرح بھاگنے کے عادی ہیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ ظل شاہ کا قاتل کون ہے یاسمین راشد کا ڈرائیور بہت پہلے بتا چکا۔ شاندانہ گلزار نے مریم نواز پر ظل شاہ کے قتل سے متعلق الزام لگایا، جب ثبوت دینے کی باری آئی تو دونوں مکر گئے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یہ کوئی طریقہ نہیں پہلے الزام لگاؤ کسی کی کردار کشی کرو پھر اس سے مکر جاؤ۔ اب ان کو ہر الزام کا جواب بھی دینا ہوگا اور ثبوت بھی دینے ہوں گے۔