راولپنڈی: بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور سابق چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے خط میں آئی ایم ایف کو ملک میں امن قائم ہونے تک قرض دینے سے منع کیا تھا، آئی ایم ایف پروگرام سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا، سیاسی استحکام نہ ہونے سے قرض کے پیسے ضائع ہو جائیں گے۔
جیل میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ چند مہینے اور جیل میں رہونگا ، اس کے بعد ضمانت منظور ہوتے ہی رہائی مل جائے گی اور حکومت ہوجائےگی، الیکشن کمیشن کو فافن کی رپورٹ کے بعد استعفی دے دینا چاہیے تھا، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن پر تحفظات ہیں، جس کے بعد الیکشن کمیشنر کا عہدے پر برقرار رہنا کا حق نہیں ہے۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میرے کئی کیسز کے فیصلے تقریبا ہوچکے ہیں، کئی کیسز ایسے ہیں جس میں میرا نام بھی نہیں ، لیکن پھر بھی مجھے اس کیس میں شامل کیا ہوا ہے، یہ حکومت 6 ماہ سے زیادہ نہیں چلنے والی میں بھی اتنے دن ہی جیل میں رہونگا۔