پی سی بی کے دفاتر قذافی اسٹیڈیم سے باہر منتقل کرنے کا منصوبہ زیرغور

659
Plan to shift PCB offices

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈ کوارٹر کے دفاتر کو قذافی اسٹیڈیم سے باہر منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے اپنے ہیڈکوارٹر کے دفاتر کو قذافی اسٹیڈیم سے منتقل کر کے لاہور کے کرکٹ ہاؤس کی عمارت میں لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں قائم موجودہ دفاتر کو ہاسپٹیلٹی باکسز بنانے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ قذافی سٹیڈیم میں صرف چیئرمین اور ضروری آپریشنل سٹاف کے دفاتر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے میوزیم کو بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کرکٹ میوزیم تک عوام کی رسائی یقینی بنانے کے لیے اسے کسی پبلک مقام پر منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔