اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیف ڈپازٹ رول اوور کرنے پر چین کے خصوصی طور پر مشکور ہیں۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں مدد کے لیےچینی قیادت کے مشکور ہیں، سیف ڈپازٹ رول اوورکرنے پر چین کےخصوصی طورپرمشکورہیں۔ رول اوور اور کمرشل قرض سے پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چینی سفیر نے چائنیز آئی پی پیز کو عدم ادائیگیوں پر اظہار تشویش کیا ہے جس پر وزیر خزانہ نے چینی سفیر کو آئی پی پیز کو ادائیگیوں کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب سے چین کے سفیرزیانگ ڈونگ نے ملاقات کی ہے، جس میں وزیرخزانہ نے چینی سفیر سے اقتصادی تعاون اورباہمی تعلقات پربات چیت کی جب کہ چینی سفیر نے وزیرخزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
چینی سفیر کا ملاقات میں کہنا تھاکہ پاک چین معاشی تعلقات کی مزید مضبوطی کےلیے پُراعتماد ہوں۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ مختلف شعبوں میں مدد کے لیے چینی قیادت کے مشکور ہیں۔ سیف ڈپازٹ رول اوورکرنے پر چین کےخصوصی طورپرمشکورہیں۔ رول اوور اور کمرشل قرض سے پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور معاشی بحالی کے لیے سی پیک بہت اہم ہے۔ملاقات کے دوران فریقین کے درمیان سی پیک کے مختلف منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔