سینیٹ انتخابات : مراد سعید، اعظم سواتی،محمود خان کے کاغذات مسترد

258

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے لیے خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی، مراد سعید اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے رہنما محمود خان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خیبر پختون خوا میں مجموعی طور پر 30 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے لیے کے پی کے سے  امیدواروں کی غیر حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔

جنرل نشست پر مرزا آفریدی، فدا محمد ، اظہر مشوانی، عرفان سلیم ،نورالحق قادری، فیصل جاوید اور دلاور خان کے کاغذات منظور کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے صوبے میں جنرل نشستوں کے لیے 16، ٹیکنو کریٹ نشستوں کے لیے 8 اور خواتین نشستوں کے لیے 6 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کیے ہیں۔