واشنگٹن: امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈ لو نے بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )عمران خان کے امریکی سائفر سے متعلق الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا۔
امریکی کانگریس کمیٹی میں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے سماعت ہوئی جس میں امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈ لو بھی پیش ہوئے اور انہوں نے اس حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کانگریس کمیٹی کو دیئے گئے بیان میں ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹانے میں ہمارا کوئی کردار نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں، سائفر الزامات بھی جھوٹ پر مبنی تھے، خود پاکستانی سفیر اسد مجید بھی سائفر کا الزام جھوٹ قرار دے چکے ہیں۔