آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

266

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں، سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں سعودی عرب مستقبل میں بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سعودی عرب پہنچے جہاں شاہی محل آمد پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سربراہ پاک فوج کا خیرمقدم کیا۔

Gen Asim Munir meeting MbS

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ عسکری و دفاعی تعاون، علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت بھی ہوئی۔

ملاقات کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق نائب وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللہ العطیبی بھی ملاقات میں موجود تھے جبکہ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے بھی اس ملاقات میں شرکت کی۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاک سعودی تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں، سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک سعودی تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مستقبل میں بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کیلئے حمایت اور گرم جوشی کے جذبات پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔