کراچی: پی ایس ایل کا فائنل جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ نے جشن مناتے ہوئے یکجہتی کے اظہار کے لیے فلسطینی پرچم لہراد یے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز کو شکست دینے کے بعد کامیابی کا جشن منا رہی تھی، اس دوران کھلاڑیوں نے فلسطین کے پرچم لہراتے ہوئے گراؤنڈ کا چکر لگایا۔
جشن منانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے اسرائیلی حملوں کے شکار مظلوم فلسطینیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کا پیغام دیا۔ اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فلسطینیوں کے حق میں نعرے گونجتے رہے۔