یوم پاکستان پریڈ: اسلام آباد کے سیاحتی مقامات 5 دن بند رہیں گے، سی ڈی اے

1341
closed for 5 days

اسلام آباد:  کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) نے 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلام آباد کے سیاحتی مقامات 5 دن بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان سی ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یوم پاکستان کی پریڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹریل نمبر 2، 3، 4، 5، 6 اور 7 بند رہیں گے، عوام کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے 23 مارچ تک ٹریل کا رُخ نہ کریں۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہائی کنگ ٹریلز صبح 5 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یوم پاکستان کی پریڈ کے بعد ٹریلز کو عوام الناس کے لئے کھول دیا جائے گا۔