پختونخوا حکومت نے سیکورٹی خدشات پر عمران خان کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

312

پشاور: اڈیالہ جیل میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پختونخوا حکومت نے عمران خان کی حوالگی کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اگر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں سیکورٹی فراہم نہیں کر سکتی تو عمران خان کو کے پی کے حکومت کے حوالے کردیا جائے۔

سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ملاقات پر عائد پابندی کےحوالے سے بات کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں تمام قیدیوں کے لیے مشکلات بڑھا دی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت اپنی نااہلی و نالائقی اور عمران خان سے خوف کی وجہ سے لوگوں کے لیے مسائل پیدا نہ کرے۔ سیکورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی تو عمران خان کو کے پی کے حکومت کے حوالے کردیا جائے۔