پاکستان کی سارہ احمد ’’انٹرنیشنل وومن آف کریج‘‘ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی خاتون

363
Woman of Courage

لاہور: چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے پاکستان کیلئے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد کو ”انٹرنیشنل وومن آف کریج” (Pakistan’s International Woman of Courage) ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سارہ احمد کو یہ اعزاز امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے اسلام آباد میں دیا گیا۔ سارہ احمد یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ انہیں یہ ایوارڈ بچوں کے استحصال کی روک تھام اور بھکاری مافیا کے خلاف جرآت اور بہادری سے جدوجہد کرنے اور بچوں کیلئے دی جانے والی خدمات کے صلے میں دیا گیا۔

واضح رہے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو حکومت پاکستان کی جانب ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے اٹلی میں انٹرنیشنل کولیبوریٹو ایوارڈ حاصل کیا اور اقوام متحدہ میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔

سارہ احمد  کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل وومن آف کریج کا ایوارڈ ملنا میرے لئیے اور پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔پاکستان میں یہ اعزاز پہلی دفعہ کسی خاتون کو ملا۔