چوہدری پرویز الٰہی نے کاغذات نامزدگی روکنے پر الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی

291

اسلام آباد: گجرات کے حلقے پی پی 32 میں ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی اہلیہ نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہی کی اہلیہ قیصرا الہی نے الیکشن کمیشن میں پنجاب کے حلقے پی پی 32میں کاغذات نامزدگی سے روکے جانے کے حوالے سے درخواست دائر کر دی ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر پی پی 32 کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا جا رہا ہے اس حوالے سے الیکشن کمیشن آر او اور ڈی پی او گجرات کو رکاوٹیں ختم کرنے کا حکم دیں۔

 درخواست  میں مزید کہا گیا کہ آر او کے دفتر گئے تو نامعلوم افراد نے کاغذات جمع نہ کرانے کے حوالے سے دھمکیاں دیں اورآر او کے دفتر کے راستے بند کر دیے گئے ہیں.

 واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہی پی پی 32 سے بطور امیدوار الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں، جس کے لیے انہوں نے کاغذات جیل منگوا کر دستخط کیے تھے۔