شوکت بسرا نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت ڈاکو راج ہے، کسی کی جان، مال اور عزت محفوظ نہیں، انہوں نے جھوٹے حلف اٹھائے ہیں، یہ غرق ہوں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عوام کا حق واپس لینے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے،عوام جعلی مینڈیٹ والوں کو نکال باہر کریں گے، ہم جہاں جاتے ہیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا جاتا ہے۔