کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اور سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ۔ عید کے بعد کراچی کے مختلف روٹس پرنئی بسیں چلائی جائیں گی جبکہ پنک بس سروس کی بسوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے خاص ہدایات دی ہیں کہ ٹرانسپورٹ انفرا اسٹرکچر پر فوکس کرنا ہے ،حکومت سندھ کی جانب سے جو ذمہ داری دی گئی ہے، اس کے بارے میں عوام کو آگاہی دینا چاہتے ہیں۔ نگراں حکومت میں پروجیکٹس تاخیر کا شکار ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ گرین بسیں عوام کے لیے شروع ہو چکی ہیں، کچھ نئی بسیں آئی ہیں وہ بھی سڑکوں پر آئیں گی۔ عید کے بعد الیکٹرک بسوں کے 2 نئے روٹ شروع ہوں گے۔ میرپورخاص میں بھی پیپلز سروس بسیں چلائیں جائیں گی۔