اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہدا کو لے کر خواجہ آصف اور عطا تارڑ نے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا، جو انتہائی قابل افسوس ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستانی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے، جوانوں کی شہادت کو اپنے سیاسی عزائم کے لیے استعمال کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں۔
اُنکا کا کہنا تھا کہا کہ ملک کی حفاظت پر مامور ایک ایک جوان پر پوری قوم کو فخر ہے، ہم سرحد کے ہر ایک سپاہی کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا ہے۔