لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نگہبان رمضان پیکج پنجاب کی تاریخ کا پہلا پروگرام ہے۔
مریم نواز نے ایک بیان میں کہا کہ نگہبان رمضان پیکج میں شفافیت کیلئے کیو آر کوڈ پرنٹ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فرض ہے، خدمت کا سفر نئے جذبے کے ساتھ شروع ہوچکا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو معاشی ریلیف کیلئے تمام ممکنہ اقدام کریں گے، 64 لاکھ افراد کو رمضان پیکج کی ترسیل ن لیگ کا ریکارڈ ہے۔