سینیٹ الیکشن: عمران خان نے امیدواروں کےنام منظور کرلیے

720
Senate resolution

راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کے نام منظور کردیے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خوا سے سینیٹ کی جنرل سیٹوں کے لیے مرزا محمد آفریدی، مراد سعید، عرفان سلیم، فیصل جاوید، خرم ذیشان اور اظہر مشوانی امیدوار ہیں۔ ان کے علاوہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ارشاد حسین اور اعظم سواتی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

سینیٹ الیکشن میں خواتین کی نشستوں کےلیے روبینہ ناز اور عائشہ بانو امیدوار ہیں۔

پنجاب سے زلفی بخاری اور حامد خان جنرل سیٹوں کے لیے امیدوار ہوں گے جب کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے یاسمین راشد کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

پنجاب میں خواتین کی نشست کے لیے صنم جاوید کو امیدوار کے طور پر سامنے لایا گیا ہے۔

پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی گئی ہے۔