کراچی: پی ایس ایل کی دوڑ سے آؤٹ ہونے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 2 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کے پہلے ایلیمینیٹر میں شکست کے نتیجے میں ایونٹ سے آؤٹ ہو جانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 2 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ابرار احمد اور سعود شکیل پر میچ فیس کا 5 فی صد جرمانہ لگایا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی اسلام آباد کے خلاف کھیلے گئے میچ میں امپائر کی ہدایت نہ ماننے پر بالر ابرار احمد کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ اسی میچ میں سعود شکیل کو بھی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا۔
بعد ازاں دونوں کھلاریوں نے الزامات کو تسلیم کیا۔