فلسطینی صدر محمود عباس نے محمد مصطفیٰ کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے محمد مصطفیٰ کو نیا وزیراعظم مقرر کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم محمد مصطفیٰ غزہ کی پٹی میں اسٹرکچر کی بحالی ، ریلیف کے کاموں اور فلسطینی اتھارٹی کے اداروں میں اصلاحات کے کاموں کی سربراہی کریں گے۔
نئے فلسطینی وزیراعظم محمد مصطفیٰ معروف کاروباری شخصیت ہیں اور وہ ٹیکنوکریٹک حکومت کی سربراہی کریں گے ، محمد مصطفی نے امریکا سے تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور وہ ماہر معاشیات ہیں۔
محمد مصطفیٰ کا تقرر سابق وزیراعظم محمد شتیہ کی جگہ کیا گیا ہے جنہوں نے فروری میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔