پاکستان کا جعلی کرنسی کی روک تھام کیلئے پلاسٹک کرنسی لانے کا منصوبہ

340

پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان قرض کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف حکام کو ٹیکس وصولی ، ایف بی آر اصلاحات اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کے حکام جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے کے پلان اور قوام متحدہ کے انسداد کرپشن کنونشن کے تحت ملکی رپورٹ جاری کرنے پر آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو رواں مالی سال ٹیکس وصولی میں کمی پر مزید فوری اقدامات پر اور حکومتی اداروں کی استعداد بہتر بنانے اور نجکاری پر بھی بریفنگ دی جائے گی

آئی ایم ایف نے پاکستان سے انسداد کرپشن کے اداروں کی استعداد کے بارے میں ماہرین سے رپورٹ تیار کرانےکی شرط رکھی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی اس شرط پر عملدرآمد وزارت قانون اور  وزارت داخلہ نے کرنا ہے۔