اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کہتی ہیں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے اعلیٰ سطح وفد کے دورہ پاکستان کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کا کوئی عہدیدار اس وقت پاکستان کا دورہ کر رہا ہے اور نہ ہی مستقبل قریب میں کسی پالیسی بات چیت کا منصوبہ ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے فروری دو ہزار تئیس میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت آئی اے ای اے کے اعلیٰ سطح وفد کے دورہ پاکستان کےحوالے سے تمام خبریں جعلی ہیں۔