پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کیے، مصدق ملک

339

 اسلام آباد:وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے کہ میری آئی ایم ایف وفد سے ملاقات ہوئی ہے، یہ ایک تعارفی میٹنگ ہوئی ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کیے ہیں، ہم جو کچھ بھی کر رہے ہیں عوام کے لیے کر رہے ہیں۔

 وفاقی وزیر برائے پٹرولیم نے کہاکہ  بجلی کی قیمت زیادہ ہونے سے کسانوں کو تکلیف ہوتی ہے با صلاحیت ورکرز کو چھوٹے کاروبار کے لیے قرضے دیے جائیں گے، کسانوں کو سولر ٹیوب ویل فراہم کریں گے،بجلی کی چوری اور نقصانات کو کم کریں گے، بجلی چوری رکنے سے بجلی قیمت کم ہو گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ   مردان سمیت پنجاب اور سندھ میں ایسے فیڈرز ہیں جہاں 60 سے 80 فیصدنقصانات ہیں، سردیوں میں بجلی کھپت بڑھانے پر کام کریں گے، اس حوالے سے پلان لائیں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جلد سامنے آجائے گا، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق پابندیوں پر استثنیٰ لیں گے۔