اسد قیصر نے مزاحمتی کی سیاست شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو نشانے پر لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشنر سے پوچھتے ہیں کیا آپ کو خوف خدا ہے؟ ہر میدان میں مقابلہ کریں گے ، اس اسمبلی کی کوئی عزت نہیں رہی، یہاں بندر بانٹ چل رہی ہے، ہمیں اتنا مجبور نہ کریں کہ ہم تمام آپشنز توڑ دیں۔ جو رویہ آپ نے اختیار کیا ہوا ہے یہ آپ ہی کے گلے پڑے گا۔