سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات، پولنگ کل ہو گی: الیکشن کمیشن

399
polling will be held tomorrow

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، سینیٹ  نشستوں پر انتخابات کل جمعرات کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی خالی نشستوں پر الیکشن کیلئے پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو جنرل نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔بلوچستان سے سینیٹ کی تین جنرل نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔

سینیٹ انتخابات کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس، سندھ اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی میں پولنگ ہوگی۔ اسلام آباد کی ایک نشست پر یوسف رضا گیلانی اور چوہدری الیاس مہربان مدمقابل ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کیلئے بیلٹ پیپرز سندھ اور بلوچستان اسمبلی پہنچا دیئے ہیں۔