لاہور ہائیکورٹ: ماہ صیام میں ریسٹورنٹس افطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت

305

لاہور:  ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں ریسٹورنٹس افطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت دے دی۔

جسٹس شاہد کریم نے سموگ کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ رمضان میں ریسٹورنٹس کوافطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت دیدی گئی ۔تحریری حکم نامہ کے مطابق بچوں کو سکولوں میں ہفتہ میں ایک پریڈ ماحولیات پڑھانے کا تحریری حکم بھی جاری کردیا گیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ سکولوں کے سلیبس میں ماحولیات سے متعلق چیزیں شامل کی جائیں، اور آئندہ سماعت پر سلیبس سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ سرکاری وکیل کے مطابق ٹائر جلانے والے یونٹس کی بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے، خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کی تمام سٹاف کو بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کی  ہدایات کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لیسکو اہلکاروں کو درختوں کو بھی کاٹنے سے روکنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، لیسکو سٹاف نے اگر کوئی درخت کاٹنا ہو تو پہلے پی ایچ اے کو آگاہ کرے۔