لاہور: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون ہوگا ،6جون کو وزیراعلیٰ کے حکم پر پلاسٹک بیگز بین کردیئے جائیں گے۔
مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا ،جس میں وزیراعلیٰ ویژن کے مطابق بہتر ایئر کوالٹی انڈیکس کیلئے بھٹہ انڈسٹریل سسٹم ڈیجٹیلائزڈ کرنے کا حکم دیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے مطابق کوالٹی آف لائف ہر فرد کا حق ہے، فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون ہوگا۔انہوںنے کہا کہ انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
علاوہ ازیں طالبعلموں کو انوائرمنٹ ایمبسڈرز بنانے کیلئے تعلیمی اداروں میں انوائرمنٹ کلائمیٹ چینج کونسل بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔