کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے منگل کو لاپتہ ہونے والے دو چھوٹے بہن بھائی ایان اور انابیہ مل گئے ، والدین نے تصدیق کر دی ۔
والدہ نے دبئی سے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ “شکر الحمدللہ دونوں بچے بازیاب ہو گئے ہیں۔” والدہ نے مزید کہا، ‘جو انہیں لے گئے، انہیں حیدری میں چھوڑ دیا’۔
بچوں نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ ان کی آنٹی اور نانی ان پر تشدد کرتی تھیں۔ ایان اور انابیہ نے بتایا کہ انہوں نے ایک رات چچا اور آنٹی کے گھر گزاری جنہوں نے انہیں منگل کی رات گلی میں پایا تھا ۔
پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کی بازیابی کے لیے 10 لاکھ روپے تاوان کی بولی ناکام بنا دی گئی۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ بچوں کی والدہ کو 10 لاکھ روپے تاوان کی کال موصول ہوئی۔
اس سے قبل والدہ نے سوشل میڈیا پر اپنے لاپتہ بچوں کی بازیابی کی اپیل کی تھی۔
11 سالہ ایان اور 12 سالہ انابیہ منگل کی رات تقریباً 11 بجکر 50 منٹ پر نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں برگر خریدنے کے لیے گھر سے نکلے تھے اور واپس نہیں آئے۔