طارق فاطمی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

253

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی کو معاون خصوصی تعینات کردیا۔

معاون خصوصی طارق فاطمی کا درجہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا تاہم ان کے قلمدان کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔

طارق فاطمی کی تقرری کا نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن نے جاری کر دیا ہے۔